نیویارک: (دنیا نیوز) جیمز بانڈ اداکار ڈینیل کریگ ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے، ہالی ووڈ فلم "بانڈ 25" کی شوٹنگ کو دو ہفتوں کی بریک لگ گئی۔
اداکار ڈینئل کریگ جیمز بانڈ سیریز کے نئے حصے کی شوٹنگ کے دوران زخمی کیا ہوئے کہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تاہم اداکار کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے جس کے سبب فلم کی شوٹنگ دوہفتوں کی تاخیر کا شکار ہو گئی۔
فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ بانڈ 25 شیڈول کے مطابق اپریل دو ہزار بیس میں ہی ریلیز ہوگی۔