نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں ایکشن سے بھرپور فلم شافٹ کا پریمئر ہوا، ریڈ کارپٹ پر ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔
بیسٹ فرینڈ کی بے وقعتی موت کے پیچھے چھپے سچ کی تلاش، ایکشن اور جرائم سے بھرپور فلم شافٹ کا پریمیئر نیویارک میں ہوا۔ اداکاروں کا کہنا ہے انہیں بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے کہ دو سال کی محنت کے بعد فلم ریلیز کے لئے تیار ہے۔
اس موقع پر مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے، سیلفیاں اور آٹو گراف بھی چلتے رہے۔