جان سینا فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 کا حصہ بننے پر مسرور

Last Updated On 10 June,2019 10:23 am

نیو یارک: (ویب ڈیسک) فاسٹ اینڈ فیورس کی سیریز کو دیکھنے والے شائقین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آنے والی ایکشن فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 میں سابق ریسلر جان سینا بھی ایکشن میں دکھائی دینگے۔

سینا نے ٹوئیٹ کے ذریعے ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ فلم 2 دہائیوں سے شائقین کو محظوظ کرتی آ رہی ہیں۔ فلم پروڈکشن کمپنی یونیورسل نے تصدیق کی کہ جان سینا اس بار فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جان سینا مقبول اداکار اور سابق ریسلر ڈیون جانسن کی جگہ کاسٹ کیے جائیں گے۔ اس بار فلم کی کاسٹ میں ون ڈیزل سمیت باقی دیگر ماضی کے اداکار بھی شامل ہوں گے۔ اس فلم کی کہانی ڈین کیسی نے لکھی ہے جبکہ پروڈیوسر ون ڈیزل ہیں۔ فلم کو آئندہ برس مئی میں ریلیز کیا جائے گا۔