لاہور (ویب ڈیسک) نامور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ سیاست اصل میں خدمت کا دوسرا نام ہے، فلاحی کام کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ دوسروں کی مدد سے بڑھ کر کوئی اورنیکی نہیں ہو سکتی۔
ابرار الحق نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نارووال میں ٹرسٹ ہسپتال اپنی مدد آپ کے تحت بنایا اور اس کیلئے حکومت سے ایک انچ زمین حاصل نہیں کی۔ آغاز میں بہت سی مشکلات آئیں لیکن جب میں نے پہلی منزل کی تعمیر کر لی تب لوگوں نے مجھے عطیات دینا شروع کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ چندہ اکٹھا کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ ایک دفعہ کہیں گیا تو ایک شخص نے کہہ دیا ہر کوئی مانگنے آ جاتا ہے لیکن جب ہم نے اللہ کی راہ میں نکلنا ہے تو پھر ایسی باتیں کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔