بیماریوں سے بچنا ہے تو پوری نیند لیں

Last Updated On 07 June,2019 11:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایک رات کی خراب نیند سے بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتاہے۔

امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناقص نیند اور خون کی شریانوں سے جڑے امراض میں گہرا تعلق ہے، تحقیق میں ایک رات کم نیند لینے والے افراد کے بلڈ پریشر ریڈنگ میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سات گھنٹے کی اچھی نیند کے ذریعے بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔