اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان شہباز نے کہا شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اپنے والد شہباز شریف کی واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا۔
یاد رہے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں وکلا نے شہباز شریف کی 11 جون کو وطن واپسی کی حتمی تاریخ دی تھی۔ رمضان شوگر ملز میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا الزام ہے، آشیانہ سکینڈل پراجیکٹ میں بھی شہباز شریف پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔