لاہور: (دنیا نیوز) عیدالفطر کے تینوں روز بھی سورج کے مزاج شدید برہم رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔ پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔
گرمی کی شدید لہر نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ عید کے تینوں ایام کے دوران بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہے گی۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ موجودہ صورت حال کو ماہرین کی طرف سے ہیٹ ویو قرار دیا جا رہا ہے۔