لاہور(کرائم سیل ) پنجاب پولیس کو تین ماہ بعد بھی سیکنڈ لسٹ کے 10ارب روپے جاری نہ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کو یہ فنڈز مارچ کے پہلے ہفتے میں جاری ہوتے تھے۔ جون تک پنجاب پولیس کے پاس یہ فنڈز استعمال کرنے کی ڈیڈ لائن ہوتی ہے ،جو ن کے بعد تمام اکاؤنٹ میں پڑے ہوئے فنڈز لیپس ہو جاتے ہیں ،جسکو پنجاب پولیس استعمال نہیں کر سکتی ہے۔
فنڈز جاری نہ ہو نے کی وجہ بجلی کے بل ، سٹیشنری اور لائاینڈ آرڈر میں رقم ختم ہو گئی ۔ جسکی وجہ سے پنجاب پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی جی آفس کی طرف سے پنجاب حکومت سے متعدد بار فنڈز مانگے گئے ہیں، لیکن اسکے باوجو د بھی فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔