لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کا عید پر پٹرول بم گرانا معاشی دہشتگردی ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا دنیا بھر میں پٹرول سستا ہو رہا ہے، ملک میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت عملی طور پر ناکام ہوچکی ہے، عمران نیازی نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب سے دوچار کر دیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا عمران نیازی کا نیا پاکستان معاشی اور اقتصادی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، اپوزیشن جماعتیں اس معاشی دہشت گردی پر بھرپور احتجاج کریں گی۔