لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائق اعظم نے عوام کی زندگی اجیرن کرنے کا بیڑہ اٹھالیا، کہتا تھا کرپشن کی وجہ سے پٹرول مہنگا ہوتا ہے، مکافاتِ عمل اٹل ہے۔
سیکریٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا عید سے پہلے پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھی دشمنی کے مترادف ہے، ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا جائے گا تو ہر روز تحفہ ملے گا، گھبرانا نہیں ابھی بجٹ آنا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا عمران خان کہتے تھے جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو حکمران چور ہوتا ہے، عمرانی سونامی پاکستانی عوام کیلئے عذاب بن گیا، ٹیکس چوروں اور علیمہ باجی کیلئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کیلئے مہنگائی، ایسے اقدام منظور نہیں کریں گے۔
پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، حکومتی معاشی ٹیم کے پاس ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔