میاں نواز شریف کی طبیعت خراب، تین بار انجائنا کا اٹیک ہوا، مریم نواز

Last Updated On 30 May,2019 10:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ پچھلے چند دن سے میاں نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں کہا کہ آج میاں صاحب سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا، مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوششش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات “اوپر“ سے یعنی ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے او کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟