لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک چھوٹا سے احتجاج برداشت نہیں کر سکی۔
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ چار ماہ تک پارلیمنٹ اور وفاقی دارالحکومت کو مفلوج رکھنے والے صرف کچھ دیر کا احتجاج برداشت نہیں کر سکے، وفاقی حکومت کو خوف ہے کیونکہ وہ چور دروازے سے قابض ہوئی ہے اور صرف 10 ماہ میں ووٹ چوروں کا حال خراب ہو گیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کے ہاتھوں پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد شدید قابل مذمت ہے۔