لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے آج 225 افراد سے ملاقات کی، کیا بیمار آدمی ایسے جلسے کرتا ہے؟
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر صاحبہ جھوٹ اور بدزبانی سے پرہیز کریں۔ میاں صاحب کی طبیعت ٹھیک ہے، ان کا دن میں 2 بار چیک اپ ہوتا ہے، ڈاکٹرز کو کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
شہباز گل نے مریم نواز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے وزیراعظم کے خلاف بدزبانی کی روش نہ بدلی تو حقیقی صورتحال عوام کو بتائیں گے۔ عوام کے سامنے لائیں گے کہ میاں صاحب جیل میں کن کن سہولیات کے مزے لوٹ رہے ہیں، آپ توجہ کی طالب ہیں تو کچھ اور کریں۔ وزیراعظم کے خلاف بدزبانی برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعظم پاکستان کے خلاف بدزبانی برداشت نہیں کریں گے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 30, 2019
مریم صفدر صاحبہ جھوٹ اور بدزبانی سے پرہیز کریں
میاں صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں اور سستی شہرت کیلیے کوئی اور حربہ تلاش کریں https://t.co/weRUDSow4a pic.twitter.com/uwK1yA6NDB