نیلم منیر نے مارننگ شو کی میزبانی سے معذرت کرلی

Last Updated On 01 June,2019 09:30 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے نجی ٹی وی کیلئے مارننگ شو کی میزبانی سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اداکارہ نیلم منیر کو اپنے مارننگ شو کی میزبانی کی پیشکش کی مگر اداکارہ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ صبح سویرے اٹھنا میرے بس کی با ت نہیں اور اس لئے میں اس شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتی۔