لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 3 جون سے سماعت کرے گا۔
حمزہ شہباز نے گزشتہ روز اپنی ضمانت کی درخواستوں پر کرنے والے 2 رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت سے الگ ہوگیا تھا اور کیس چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا تھا۔
حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ، صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں گرفتاری کے خدشے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر حتمی فیصلے پر انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔