لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کو مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج طلب کرلیا۔
فنانشل مینجمنٹ یونٹ سے اہم ریکارڈ نیب کے ہاتھ لگ گیا، نیب کے مطابق 23 ٹرانزیکشنز میں سے 18 مبینہ فرنٹ مینوں یا قریبی افراد کے ذریعے کی گئیں، شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکاونٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکاؤنٹس میں رقم رکھتے تھے جسے کیش کرایا جاتا رہا، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی، حمزہ شہباز نیب تحقیقات میں عدم تعاون کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی جانب سے نیب کے سوالات کے جوابات نہ دئیے گئے، حمزہ شہباز سے سوال کیا گیا اربوں روپے کہاں سے آئے، جواب پر خاموش ہو جاتے تھے۔