لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے حمزہ شہباز شریف کو کل صبح ساڑھے 9 بجے طلب کر لیا۔ نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے۔
دوسری جانب حمزہ شہباز نے اپنی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ پر عدم اعتماد کر دیا۔ بنچ نے حمزہ شہباز کے تحفظات پر مزید کارروائی سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا، جس کے بعد حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع ہو گئی۔
حمزہ شہباز نے واضح کیا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور گرفتاری سے نہیں ڈرتے، اس لیے بیس برس بعد ہونے والی بیٹی کو موت و زندگی کی کشمکش میں چھوڑ کر ملک واپس آئے، حمزہ شہباز نے چئرمین نیب کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا کہ انٹرویو کے بعد بنچ پر تحفظات ہیں اور یہی وجہ عدم اعتماد کی ہے۔