لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے اپنے 38 ترجمان مقرر کر دئیے، وزیر اطلاعات پنجاب نے ترجمانوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 18 فروری کو سابق وزیر اطلاعات پنجاب نے 22 ترجمان مقرر کئے تھے۔
صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکامات پر ترجمان مقرر کئے جا رہے ہیں۔ نوٹیفکشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان، فیصل حیات، احمد چھٹہ، شوکت بسرا، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، سلمان شاہ، ہاشم ڈوگر، عثمان سعید بسرا، ڈاکٹر زرقا، عائشہ چوہدری کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا۔