پنڈ دادن خان: سو سال پرانے مکان کی کھدائی کے دوران قیمتی سکے برآمد

Last Updated On 29 May,2019 11:49 am

جہلم: (دنیا نیوز) پنڈ دادن خان کے قریبی گاؤں ہرن پور میں پرانے مکان کی کھدائی کے دوران سونے، چاندی کے سکے اور مورتیاں برآمد ہوئی ہیں۔

جہلم کے نواحی گاؤں ہرن پور میں سو سالہ قدیم گھر کو از سر نو تعمیر کیلئے گرایا گیا، مکان کی بنیادوں سے سونے اور چاندی کے قدیم سکے برآمد ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

بتایا جاتا ہے ہرنپور تاریخی قصبہ کی حیثیت رکھتا ہے، کھدائی کے دوران مورتیاں بھی ملی ہیں۔