جہلم: (دنیا نیوز) پنجاب کے بڑے شہر جہلم کے علاقے شاندار چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار کو شہری کا چالان کرنا مہنگا پڑ گیا موٹرسائیکل سوار اورٹریفک اہلکار خالد نیازی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔
دنیا نیوز کے مطابق جھگڑے کے دوران خالد نیازی کی وردی پھٹ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار جلدی ہسپتال پہنچنا چاہتا تھا جو روکنے پر بے قابو ہو گیا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شہریوں نے بیچ بچاؤ کروا کر شہری کو موقع سے نکال کر روانہ کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار شہری پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا جائے گا، جھگڑے کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی ہے۔