فیصل آباد: نیاموآنہ روڈ پر پولیس مقابلہ، دو اہلکار زخمی، ملزمان فرار

Last Updated On 29 May,2019 08:33 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) نیاموآنہ روڈ پر پولیس مقابلہ کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دنیا نیوزکے مطابق پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سواروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات کے بعد پولیس افسران بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔