لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس کی جانب سے لیلۃ القدر کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ بڑے مزارات، مساجد، مدارس سمیت دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے، مکمل تلاشی کے بعد شہریوں کو مساجد و امام بارگاہوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
اشفاق خان کا کہنا تھا کہ حساس مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف میں سرچ آپریشنز جاری ہے۔ روف ٹاپ سکیورٹی پر سنائپرز تعینات ہونگے۔ ڈولفن، پیرو فورس عبادت گاہوں کے اطراف گشت کریں گی۔ 13 ہزار سے زائد رضا کار بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔