لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں 5پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق نوید مرتضیٰ کو ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے، اے ایس پی عائشہ بٹ ایس ڈی پی او گلشن راوی سرکل لاہور میں خدمات سر انجام دیں گی۔
ذرائع کے مطابق فرحت عباس ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لاہور تعینات ہو گئے۔ تقرری کے منتظر طاہر محمود ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٹو گوجرانوالہ بنا دیئے گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق ایس ڈی پی او صدر میانوالی محمد شبیر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔