بہاولپور: (دنیا نیوز) ستوکتلہ پولیس نے 22 سال سے مفرور جنونی سیریل کلر کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا، ملزم 1971 سے دہشت کی علامت، اجرتی قاتل اور ڈکیتی سمیت اغواء کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
پولیس نے 22 سال کی تلاش کے بعد اشتہاری خادم حسین عرف خادمی کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا، ملزم نے 1994 میں 6 افراد کو قتل کیا تھا، سال 2002 میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا، مجموعی طور پر ملزم کے خلاف 13 افراد کے قتل کا کیس ہے۔
ملزم تین سال پولیس سے چھپ کر امام مسجد بھی رہا، 6 افراد کو بہن کی طلاق کی رنجش اور 7 افراد کو دشمنی پر قتل کیا۔