کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سمگل ہونیوالی اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔
دنیا نیوز کے مطابق کوسٹ گارڈز کی طرف سے یہ کارروائی بلوچستان نیلینٹ کے قریب شاہ جہان روڈ پر کی، مشکوک ٹرک میں خربوزوں کے نیچے چھپائی گئی 2280 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق منشیات کی عالمی مارکیٹ میں چرس کی قیمت تقریباً ڈھائی ارب روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونے کا خدشہ تھا۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق برآمد شدہ منشیات اور ٹرک کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔