فیصل آباد میں فائرنگ، سابق صدر بار سمندری غضنفر علی وڑائچ قتل، وکلا کی ہڑتال

Last Updated On 30 May,2019 10:24 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سابق صدر بار سمندری غضنفر علی وڑائچ کو قتل کر دیا، وکلاء نے ضلع بھر کی بار کونسلز میں ہڑتال کی دی۔

سمندری بار کے سابق صدر غضنفر علی وڑائچ اپنے منشی بشارت کے ھمراہ بذریعہ موٹرسائیکل گھر سے کچہریوں کی جانب جا رہے تھے کہ 15 آفس گوجرہ روڈ کے سامنے عقب سے آنے والے نامعلوم 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے سینئر وکیل غضنفر علی وڑائچ شدید زخمی ہو گئے، انھیں زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے دم توڑ گٸے۔ نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گٸے جبکہ وکلاء نے قتل کے خلاف تمام ضلع کی بار کونسل میں ہڑتال کر دی، تھانہ سٹی سمندری پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔