عمران فاروق قتل کیس: برطانیہ کا شواہد اور ملزم دینے سے انکار

Last Updated On 31 May,2019 05:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں موت کی سزا آڑے آگئی، برطانیہ نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس کے شواہد اور ملزم کو دینے سے انکار کرتے ہوئے صاف جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ برطانیہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس کے شواہد پاکستان کو دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم حوالے کر سکتے ہیں نہ ہی شواہد۔

برطانیہ نے ایف آئی اے کو جواب میں کہا ہے کہ ملزمان کو سزائے موت دیں گے تو شواہد نہیں دے سکتے۔

خیال رہے کہ مقدمے میں معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ بانی متحدہ، افتخار حسین اور محمد انور مفرور ملزمان ہیں۔