لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن سلو اوور ریٹ کا شکار ہو کر سیریز کے اگلے میچ سے باہر ہو گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق میزبان ٹیم کے قائد کو میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ ہوا۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ انگلش کپتان پابندی کی وجہ سے پاکستان کیساتھ 17 مئی کو ہونے والے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔