سڈنی (دنیا نیوز ) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن پہلے غیرملکی دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے۔ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شادی کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر آسٹریلیا پہنچے۔
نیو ساؤتھ ویلز کے پریمئیر نے جوڑے کا استقبال کیا، سولہ روزہ دورے میں ہیری گیمز اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل فیجی، ٹونگا اور نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کریں گے۔