لندن :کنزرویٹو پارٹی کو انٹرنیٹ پر شرمندگی کا سامنا

Last Updated On 30 September,2018 11:09 am

لندن (دنیا نیوز ) برطانیہ کی حکمران کنزویٹو پارٹی کو انٹرنیٹ ایپ پر خفت کا سامنا کرنا پڑگیا، ایپلی کیشن کے ذریعے وزرا کے ٹیلی فون نمبرز منظر عام پر آنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر اعظم تھریسا مے پارٹی کانفرنس کے لیے برمنگھم پہنچیں تو صحافیوں نے ان سے ایپ میں خامی کےمتعلق جاننےکی کوشش کی۔

ایپلیکشن استعمال کرنے والوں نے ٹیلی فون نمبرز تک رسائی حاصل کرلی جس سے وزراء کو پریشانی کا سامنا رہا۔

دوسری جانب برمنگھم میں مظاہرہ کیا گیا جس میں کنزرویٹو پارٹی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا۔