اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے قتل کے الزام میں مطلوب مجرم کو برطانیہ کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمانہ کے تبادلے کی راہ ہموار ہو گی۔
ایف آئی اے کے مطابق شاہد محمود کیخلاف برطانیہ میں 2002ء میں قتل کے مقدمہ درج ہوا، واردات کے بعد مجرم پاکستان آ گیا۔ شاہد محمود پر برطانیہ میں کریمنل ٹرائل کیا جائے گا۔ مجرم شاہد محمود اڈیالہ جیل میں قید تھا۔
مجرم شاہد محمود کو سیکشن 11 آف ایکسٹراڈیشن ایکٹ 1972ء کے تحت برطانوی حکومت کے حوالے کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس اقدام سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کے تبادلے کی راہ ہموار ہو گی۔