بریگزٹ: برطانوی وزیراعظم کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا

Last Updated On 29 March,2019 11:01 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ایک بار پھر پارلیمنٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بریگزٹ ڈیل اٹھاون ووٹوں سے مسترد ہو گئی۔ ووٹنگ کے دوران ہزاروں افراد ایوان کے باہر جمع ہو کر بریگزٹ کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے۔

 

برطانیہ میں بریگزٹ امتحان پر سیاسی بحران ختم نہیں ہوا۔ وزیراعظم تھریسامے کی کوشش ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئی۔ برطانوی پارلیمنٹ نے ڈیل تیسری بار بھی مسترد کر دی۔

ڈیل کے حق میں 286 جبکہ مخالفت میں 344 ووٹ ڈالے گئے۔ بریگزٹ پر ووٹنگ ناکام ہونے پر اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ کے باہر بریگزیٹ کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین بریگزٹ کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

ادھر یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے 10 اپریل کو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بریگزٹ سے متعلق صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
 

Advertisement