لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں زہریلی شراب پینے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ آصف ٹاؤن میں شراب پینے سے 3 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونیوالوں میں گل زمان، نواز اور راشد شامل ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں کی نعشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی ہلاکت پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اشفاق خان کاکہنا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز شراب کی فروخت پر پابندی پر سختی سے عملدرامد کرائیں۔