لاہور: (دنیا نیوز) قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری یا بلاول کو گرفتار کر کے سیاست سے نہیں روکا جاسکتا، حکومت رویہ درست کر لے تو اپوزیشن حکومت گرانا نہیں چاہتی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیسز کا سامنا کریں گے، بجٹ آنے والا ہے، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، بجٹ سے پہلے کئی منی بجٹ آچکے ہیں، عام آدمی پر اور کتنی بجلی گرانی ہے ؟ تحاریک حکومتی رویہ درست کرنے کیلئے ہوتی ہیں، دہشت گردی کے ایشوز دوبارہ اٹھ رہے ہیں، خطے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اسمبلیوں کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، حکمرانوں کے رویے ایسے ہیں کہ یہ باز آنے والے نہیں، شہباز شریف واپس آ رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔