اسلام: (روزنامہ دنیا) اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش فلم ‘‘وار’’ کیلئے مسترد کی تھی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم ان کی پہلی ترجیح تھی.
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شمعون عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ جب وہ فلم ‘‘وار’’ کے سیٹ پر تھے تو ان کو پاکستانی ہدایت کار حسن ضیا کا فون آیا جو اس وقت ممبئی میں موجود تھے اور انہیں بھارتی ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم جس کی کاسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل تھیں ان کو کام کرنے کی پیشکش کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس پیشکش سے انکار کر دیا کیونکہ وہ فلم ‘‘وار’’ کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے اور پاکستانی فلم ان کی پہلی ترجیح تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم ‘‘گم’’ میں کام نہ کرنے کی وجہ ہدایتکار کا امیچور رویہ تھا۔