ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم ‘لعل سنگھ چڈھا’ بنانے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ پر نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ‘لعل سنگھ چڈھا’ امریکن فلم ‘فارسٹ گمپ’ سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے، اسے میری اور ویاکوم 18 کی پروڈکشن میں بنایا جا رہا ہے جب کہ فلم میں ایڈوت چندن ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے۔
فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں گے اور انکے مد مقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔