لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 34 سالہ اداکارہ سکارلٹ جانسن نے اپنی سوتیلی بیٹی کو انتہائی کم عمری میں مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے والے ہدایت کار کی حمایت کر کے سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کرنے والی سکارلٹ جانسن نے ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار 84 سالہ ووڈی ایلن کی تعریف کر کے اور انہیں قابل بھروسہ شخص قرار دے دیا۔
ووڈی ایلن پر اپنی سوتیلی بیٹی کو کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کرنے سمیت دیگر خواتین کیساتھ زیادتی کا الزام ہے۔