لاہور: (ویب ڈیسک) دو ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے حمزہ علی عباسی یوں تو بہت زیادہ سوشل میڈیا پر وائرل نظر آتے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کو پسند بھی کرتی ہیں، آج ان کے ایک ٹویٹ نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، ٹویٹر کو پڑھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اداکار شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے ہیں۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایک دہائی سے زائد کا سفر اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، میں رواں ماہ کے اختتام پر ایک اہم اعلان کرنے والا ہوں، امید ہے کہ میری آواز بہت سے لوگوں تک پہنچے گی۔
A journey of more than a decade comes to an end. I have a very important announcement to make at the end of this month. Will hope my voice reaches many. Will be off social media till end of Oct.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) October 11, 2019
حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ اس مہینے کے آخر تک میں سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کروں گا۔
اداکار کے اس ٹوئٹ کے بعد ان کے مداحوں میں تجسس پھیل گیا اور بعض مداحوں نے تو خود سے یہ نتیجہ بھی اخذ کر لیا کہ حمزہ علی عباسی بھی اپنی اہلیہ کی طرح شوبز انڈسٹری کو بہت جلد خیرباد کہنے والے ہیں۔