لاہور (لاہور نیوز) سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو اپ لوڈ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے رجو ع کرلیا۔
نامور گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کو درخواست دے دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی فون ایکس انہوں نے ایک کمپنی سے خریدا، یہ موبائل فون خراب ہونے پر ایک روز قبل اسی کمپنی کو واپس کردیا اور اس فون کے متبادل نیا فون حاصل کیا۔
درخواست میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پرانے فون میں موجود ڈیٹا چوری کر کے ان کے دوستوں کو بھجوایا گی۔ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے ان کی اور فیملی کی بدنامی ہو رہی ہے لہذا ان ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔
ایف ائی اے نے درخواست وصول کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ رکوانے بارے گلوکارہ پی ٹی اے سے بھی رجوع کریں گی۔