ممبئی: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری ممبئی میں میوزک کنسرٹ کرنے کے بعد واپسی کیلئے ایئرپورٹ پر پاسپورٹ دکھائے بغیر جہازمیں سوار ہوگئیں اور اہلکار ان کی منتیں ترلے کرتے رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے سکیورٹی حکام کیٹی پیری سے پاسپورٹ دکھانے کا کہہ رہے ہیں تاہم امریکی گلوکارہ نے ان کی ایک بھی نہ سنی اور سکیورٹی حدود پار کر گئیں۔
کیٹی پیری کے پاسپورٹ نہ دکھانے پر بھارتی مداح ان سے ناخوش دکھائی دئیے اور ان پر بھارتیوں کی توہین کا الزام بھی لگایا ہے۔