نیو یارک: (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کی جوڑی بہت مشہور ہوئی تھی، دونوں کے درمیان شادی بھی ہوئی تھی تاہم اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے، اس انکشاف کے مطابق اداکارہ بریڈ پٹ کیساتھ شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں تاہم بریڈ پٹ نے ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
امریکی میگزین نامی ویب سائٹ کے مطابق برنجلینا کے نام سے مشہور ہالی ووڈ کی جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی کو ختم ہوئے تقریباً تین سال کا عرصہ ہونے والا ہے لیکن ابھی بھی جولی اپنے سابق شوہر سے ناراض ہیں۔
انجلینا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بریڈ پٹ سے شادی کی خواہشمند نہیں تھیں بلکہ پریڈپٹ نے شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور تجربہ اتنا ناخوشگوار ثابت ہوا کہ وہ اب دوبارہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق شادی نہ کرنے کے اعلان کے بعد انجلینا جولی اپنی اوراپنے بچوں کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کا ذمہ دار بھی اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کو ہی مانتی ہیں۔
امریکی میگزین ہارپر بازار کو گزشتہ برس دئیے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ انہیں بیرون ملک رہنا پسند ہے لیکن وہ اس وقت وہیں رہیں گی جہاں ان کے بچوں کے۔
یاد رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014ء میں شادی کی تھی، تاہم شادی کے دو سال بعد ہی اختلافات کے باعث دونوں نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، جبکہ رواں ماہ کے وسط میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، انجلینا اور بریڈپٹ کے چھ بچے ہیں جن میں سے ان کے اپنے جبکہ چار بچے گولد لیے ہوئے ہیں۔ <