میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا روپ دھار کر میڈم نورجہاں کو خراج تحسین

Last Updated On 13 November,2019 11:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی میک اپ آرٹسٹ صہیب خان دنیا بھر میں میک اپ کے حوالے سے بہت مشہور ہیں، اس بار انہوں نے اپنا چہرہ میلوڈی ملکہ ترنم نورجہاں کی طرح بنا کر سب کو ششدر کر دیا۔

شعیب خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سب سے منفرد انداز اپنایا۔ انہوں نے ملکہ ترنم کا روپ دینے کے لیے نور جہاں کا مقبول ترین روپ دھارا، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی بالوں میں گلابی پھول بھی لگا رکھے ہیں۔

تصاویر کے حوالے سے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر میک اپ آرٹسٹ نے فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں میک اپ سے پہلے اور بعد کی تصویر کو ساتھ لگایا ہوا ہے۔

 

تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن شیئر کیا جس میں لکھا کہ بچپن سے میڈم نور جہاں کو دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں میں نہ صرف سریلی آواز کو پسند کرتا ہوں بلکہ ان کی لازوال خوبصورتی کا بھی مداح ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنیکی ایک کوشش ہے، امید ہے کہ آپ سب کو پسند آئے گی۔ معروف میک اپ آرٹسٹ کی اس تصویر کودیکھنے کے بعد کئی لوگ تذبذب کا شکار ہوگئے۔

شعیب خان نے اس سے پہلے بالی ووڈ سٹا دپیکا پیڈوکون کا روپ بھی دھارا تھا جو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔

 

شعیب خان نے اپنی بہترین صلاحیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالی ووڈ کی مقبول فلم جوکر اور اداکارہ انجلینا جولی کا مشہور ترین روپ دھار کر لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔