نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں شاندار انٹری دینے والی نورا فتحی عرب ڈانسر، اداکارہ، گلوکارہ مراکشی نژاد کینیڈین شہری ہیں، ان کے خاندان کا تعلق مراکش سے ہے، ان کی پرورش کینیڈا میں ہوئیں اور وہیں بڑھیں۔
عرب خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق نورا فتحی کو شہرت انکے ڈانس کی وجہ سے ملی تاہم اداکارہ اور گلوکارہ بھی ہیں اور دونوں شعبوں میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں۔ اب تک کئی ہندی اور ملیالم فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ وہ چار زبانیں، انگریزی، ہندی، عربی اور فرانسیسی روانی کے ساتھ بولتی ہیں۔
نورا فتحی کو زیادہ شہرت حال ہی میں گانے ’دلبر دلبر‘ پر ڈانس کرنے سے حاصل ہوئی تاہم بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ کئی سالوں سے بالی ووڈ میں کام کر رہی ہیں۔ صرف انسٹا گرام پر ان کے فالورز کی تعداد 83 لاکھ ہے۔
انہوں نے 2015ءمیں بگ باس کے سیزن 9میں بھی شرکت کی تھی۔ ان کا گیت ’دلبر‘ اس قدر مشہور ہوا کہ محض 24 گھنٹوں میں یوٹیوب پر اسے 2 کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا، اور یوٹیوب پریہ بالی ووڈ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیت بن گیا۔
نورا فتحی ’سٹریٹ ڈانسر‘ نامی فلم میں بھی کام کر رہی ہیں، جس کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور یہ فلم 2020ءمیں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں اداکار ورون دھون اور اداکارہ شردھا کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔