ڈھاکا: (ویب ڈیسک) مس یونیورس کے مقابلے میں پہلی بار حصہ لینے والی بنگلادیشی طالبہ نے ملکہ حسن 2019 کا تاج اپنے سرپر سجالیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کنونشن سٹی بسندھار میں مقابلہ حسن کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شیرین اختر شیلا کو فائنل میں جیوری کی جانب سے 68 ویں مس یونیورس کے اعزاز سے نوازا گیا اور ان کی تاج پوشی بھی کی گئی۔
شیرین اختر شیلا نے کسی بھی مقابلہ حسن میں پہلی بار حصہ لیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ مس یونیورس منتخب ہونے والی خاتون فزکس تھرڈ ایئر کی طالبہ ہیں۔
بھارتی اداکارہ ، ماڈل اور 1994 میں مقابلہ حسن جیتنے والی سشمتا سین نے نوجوان حسینہ کو تاج پہنچایا۔
سابق ملکہ حسن کا کہنا تھا کہ مجھے اس اہم موقع کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے، آج ہم نے تاریخ رقم کی اور آپ جانتے ہیں کیوں؟ آج پہلی بار بنگلادیش کی نمائندگی ہوئی اور یہ اعزاز اُن کو ہی ملا۔
یاد رہے کہ مقابلہ حسن میں نیپال، بھارت اور سرلنکا نے حصہ لیا جبکہ پاکستان نے مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت نہیں کی۔