لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نامور اداکارہ فیشن ڈیزائنر اور موسیقار لنزے لوہان کے والد نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان کوئی تعلقات نہیں صرف احترام کا رشتہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق اداکارہ لنزے لوہان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں اور افواہیں ہر زبان پر زد عام تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں۔ دی نیویارک پوسٹ ٹیبلوئڈ پیج 6 کے ایڈیٹر کے مطابق لنزے لوہان اور سعودی ولی عہد نہ صرف ایک دوسرے کے قریب تھے بلکہ دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی ہوتا رہاہے اور لنزے سعودی شہزادے کے نجی جہاز میں بھی گھومتی رہی ہیں، اس کے علاوہ انہیں محمد بن سلمان نے مہنگے تحائف بھی دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور لنزے لوہان کے تعلقات کی خبریں بے بنیاد قرار
اب اس تعلقات پر اداکارہ کے والد مائیکل لوہان نے ایک انٹرویو کے دوران خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بیٹی کے سعودی ولی عہد کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کرتا ہوں، دونوں صرف دوست ہیں اور دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔ میری بیٹی کی مشرق وسطیٰ میں بہت سے بااثر لوگوں کے ساتھ دوستی ہے۔
انٹرویو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ لنزے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب انکی بیٹی مشرق وسطیٰ میں مہاجرین کی مدد کرنے گئی تھی۔
مائیکل کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی میری بیٹی کے اچھے کام کے بارے میں نہیں لکھا جو اس نے شامی پناہ گزین کی مدد کرکے کیا تھا سب صرف بری باتیں اور افواہیں ہی سننا چاہتے ہیں لیکن میں کہنا چاہتاہوں کہ میری بیٹی اورسعودی پرنس کے درمیان تعلقات کی نوعیت ویسی نہیں جیسا لوگ سوچتے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں۔
جب مائیکل لوہان سے جمال خشوگی قتل کے بعد کھڑے ہونے والے تنازع کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ خشوگی کے قتل کے حوالے سے ابھی تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ لنزے بھی متعد دمواقعوں پر کہہ چکی ہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بہت اچھے انسان ہیں اور جب ان کے ساتھ ہوتی ہے تو خود کو محفوظ سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لنزے لوہان میڈیا کی خبروں کی زینت بن چکی ہیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اسکارف پہنے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔