لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور کے وکلا نے گلوکار ابرارلحق کے ’’چمکیلی‘‘ کو مردوں کی تضحیک قرار دے کر ان کیخلاف مقدمہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وکلا نے لاہور سول کورٹ میں ابرارلحق کے خلاف پٹیشن دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گانا ’’چمکیلی‘‘ میں خواتین کے حقوق کی آڑ لے کر مرد حضرات کی تضحیک کی گئی اور مردانگی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔
مدعیان نے موقف اختیار کیا کہ اس گانے پر گلوکار سے وضاحت طلب کی جانی چاہئے۔ پٹیشن میں یہ مطالبہ بھی کیا گیاہے کہ ابرار الحق قوم سے معذرت کریں اور اپنے اس گانے کو وسیع تر قومی مفاد میں ختم کر دیں۔