لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا جہاں نوجوانوں کی زندگی میں اہمیت اختیار کر گیا وہیں پر دنیا بھر کی مشہور شخصیات بھی اسے استعمال کر کے اپنے بارے میں ہر پل کی خبریں مداحوں کو دیتے رہتے ہیں، کھلاڑی، فنکار، سیاستدان سمیت ہر طبقہ ہائے کے لوگ سوشل میڈیا پر موجود ہیں البتہ شوبز فنکاروں کی طرف سے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال دیکھنے کو ملتا ہے، اسی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں پائی جاتی ہے۔ خبر آئی پاکستانی اداکارہ کے بارے میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کے بعد اداکارہ ایمن خان کے انسٹا گرام پر 50 لاکھ فالورز ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اگرچہ عالمی سطح پر ہالی وڈ اور بالی وڈ انڈسٹریز سے وابستہ اداکاراؤں کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد کرڑوں میں ہے، تاہم پاکستانی اداکارائیں ابھی تک لاکھوں فالوؤرز کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ اس وقت کوئی بھی اداکارہ ایسی نہیں ہیں جنکے انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالورز ہوں البتہ ماہرہ خان رواں برس اکتوبر میں پہلی اداکارہ ضرور بن گئی تھیں جنکے فالورز کی تعداد 50 لاکھ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایمن اور منال کا ملبوسات کا برینڈ متعارف کرانے کا اعلان
اب 50 لاکھ فالور حاصل کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ایک اور ملکی اداکارہ کا اضافہ ہوا، اس فہرست میں ایمن خان بھی شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے گزشتہ ہفتے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انسٹاگرام پر دسمبر کے وسط تک ایمن خان کے فالوؤرز کی تعداد 50 لاکھ ہو چکی تھی۔
ایمن خان کے انسٹاگرام فالورز میں 2 ماہ کے دوران 3 لاکھ کا اضافہ ہوا، اکتوبر 2019ء تک ان کے فالورز کی تعداد 47 لاکھ تھی۔ ایمن خان کے فالورز میں اضافہ انکی جانب سے گزشتہ ماہ نومبر میں بہن منال خان کے ساتھ مل کر کلاتھنگ برانڈ متعارف کرائے جانے کے اعلان کے بعد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان کے انسٹا گرام پر فالورز 50 لاکھ
ایمن خان نے نومبر میں بہن و اداکارہ منال خان کے ساتھ اے اور ایم نامی کلاتھنگ برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا، فیشن برانڈ متعارف کرائے جانے کے بعد ایمن خان کا شمار پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں بھی ہونا لگا جنہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا۔
یاد رہے کہ ایمن خان سے قبل ماورا اور عروہ حسین بھی فیشن برانڈ متعارف کرا چکی تھیں۔
انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالورز ہونے پر ادکارہ نے ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایمن خان کی بہن منال خان کا بھی شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے انسٹاگرام پر بہت زیادہ فالورز ہیں اور اس وقت تک منال خان کے 44 لاکھ فالورز ہیں۔
اسی طرح اداکارہ سجل علی کے بھی انسٹاگرام پر 44 لاکھ فالورز ہیں جب کہ مہوش حیات کے 30 لاکھ اور عائشہ عمر کے 29 لاکھ فالورز ہیں۔