لاہور: (ویب ڈیسک) چند روز پاکستان کی تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔ جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کی تھیں۔
ٹویٹر پر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ نے تصویر شیئر کی تھی یہ تصویر انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے شیئرز کی اور بتایا کہ میں نے والدہ اور بھائی کیساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
Jumma Mubarak . By the Grace of Allah, I have been blessed to be able to perform Umrah. The feeling of being here with my family cannot be expressed in words. A truly moving and humbling journey that I pray every Muslim in the world gets to be able to experience as well Ameen pic.twitter.com/vMDGdWH4Di
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 29, 2019
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بھائی دانش حیات، والدہ رخسار حیات کے ساتھ خانہ کعبہ میں موجود ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے کرم نوازی سے عمرہ ادا کیا، خاندان والوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ان لمحات کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ہر مسلمان کی طرح ہر روز دعائیں کرتی رہتی تھی۔
مداحوں کے لیے شیئرز کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات نے حجاب اور کالا رنگ کا عبایا پہنا ہوا ہے اور ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے جبکہ انکے بھائی نے سفید رنگ کا احرام پہنا ہوا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ایک ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ترکی پہنچ گئی ہے، جہاں انہوں نے ٹویٹر پر بتایا کہ’’استنبول میں قیام‘‘۔
Stopover - Istanbul ! pic.twitter.com/JROCZUrZmb
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 11, 2019
غالباً یہ ٹویٹر اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی کے لیے استنبول جانے کو پہلے ترجیح دی اور قوی امکان ہے کہ وہ جلد پاکستان واپس آ جائینگی۔
دوسری طرف ہیں اکثر سننے کو ملتا رہتا ہے کہ ارے بھائی صاحب فلاں کام شروع کر دو، فلاں چیز بیچو، آج کل فلاں چیز کا کاروبار عروج پر ہے۔ یہ چیز بنا کر بیچیے وہ چیز بنا کر بیچیے۔ فلاں کام کریں اور دن کے اتنے ہزار کمائیں۔
آج کل اس طرح کے جملے آپ کو اپنے اردگرد روزانہ سنائی دیتے ہوں گے۔ میڈیا پر بھی ایسی ہی تجاویز کی بھرمار ہے۔ اس پارٹی کو ووٹ دیں اور اس پارٹی کو نہ دیں۔
ہر کوئی سامنے والے کی فطرت سے بے خبر اس کو جلد سے جلد بس مشورہ دینا چاہتا ہے۔ کسی نے خوب کہا ہے کہ مشورہ کھل کے دینا چاہیے کیونکہ وہ مفت ہوتا ہے۔ مگر مفت چیز کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ سامنے والے کی سنے بغیر بس عالم فاضل بننے کے لیے مشورے بانٹتے پھریں۔
کسی کو مفت مشورہ دینا بالکل اندھیرے میں تیر چلانے جیسا ہے، بس تیر چلاتے جائیں اور نشانے پر لگا ہے یا نہیں اس کا علم نہیں مگر کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کبھی کوئی مشہور اداکار اپنے مداحوں سے مشورہ مانگ لے۔
Ermmm ... Aap ka mashwara maanga ?! pic.twitter.com/mbTnF3gJFL
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 10, 2019
جیسے گذشتہ روز پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا آپ کا مشورہ مانگا؟