لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر جن کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کا ایک آئٹم سانگ بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران یو ٹیوب پر ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے سنسنی انکشافات کر کے سب کو حیران کر ڈالا۔
ایک انٹرویو کے دوران نیلم منیر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جبکہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کیرئیر بناتے ہوئے صرف کام پرتوجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے، اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔
اداکارہ سے پوچھا گیا اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ اب کیا کرنا چاہتی ہیں جس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ منصوبہ بندی کرکے نہیں چلتی ہیں، اگر آگے جا کر انہیں شوبز چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جب میں 9 کلاس میں تھی جب پہلا کمرشل کیا تھا، آج بھی میں اپنی ماں کی طرح بننا چاہتی ہوں، وہ میری آئیڈیل ہیں، امی نے ہمارے پرورش بہترین اندازمیں کی، ہمیں کبھی احساس نہیں ہونے دیا کہ ہمارے والد کا انتقال ہوچکا ہے۔
اداکارہ سے محبت اورشادی سے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ محبت بہت مشکل چیزہے جومجھ سے نہیں ہوتی، جو مجھ سے محبت کرے گا اس میرے دل کے تک جانا ہوگا جو بہت مشکل کام ہے۔ میں اپنے سارے معاملات اللہ پرچھورٹی ہوں، جوہوتا ہے بہتر ہوتا ہے۔ زندگی کا ہرسکون میرے پاس ہے، غصہ بہت کم آتا ہےجب کہ میں دوسروں کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہوں تاہم میں لوگوں سے زیادہ امید نہیں لگاتی۔ مجھے اللہ نے وہاں پہنچادیا جہاں کا میں نے سوچا بھی نہ تھا، میرے پاس سب کچھ ہے۔
واضح رہے کہ ڈرامہ ’قید تنہائی‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی دلکش اداکارہ نیلم منیرنے 30 ڈراموں اور 5 ٹیلی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔