لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے حق میں سامنے آ گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی اداکارہ نے دبئی میں زیر علاج سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ آیئے ایک لمحے کے لیے سیاست کو ایک طرف رکھیں، یہ ہمارے ملک کے سابق صدر ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ ہمارے سابق صدر نے انتہائی مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی ہے، انہیں پسند کریں یا نہ کریں تاہم وہ اتنی اہمیت ضرورت رکھتے ہیں کہ موقف سنا جائے۔
Let’s put politics aside for one moment. This man was our President & guided us through some every difficult times. Like him or loathe him, he deserves the opportunity to be heard. At least we can grant him that dignity.After all does the law not say”Innocent till proven guilty”? pic.twitter.com/ys2Sbyph64
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 4, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہمیں کم از کم ان کے وقار کا خیال ضرور رکھنا چاہیے، کیا قانون جرم ثابت تک بے گناہ قرار نہیں دیتا؟